ملتان‘ مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کا آج وہاڑی چوک پر مظاہرہ
ملتان (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی ملتان جنوبی کے تحت مہنگائی،پٹرولیم مصنوعات،بجلی،ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)
آج07/جنوری 2020ء 11بجے صبح وہاڑی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی کریں گے احتجاجی مظاہرہ میں ارکان وکارکنان کے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔