پہلی ششماہی‘ برآمدات میں 3.21فیصد اضافہ

  پہلی ششماہی‘ برآمدات میں 3.21فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (نیوز رپورٹر) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران تجارتی خسارے میں 30.6 فیصد اور درآمدات میں 17 فیصد کمی جبکہ برآمدات میں 3.21 فیصد اضافہ ہواہے۔تفصیلات کیمطابق ملکی تجارتی کھاتے میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

، اس حوالے سے ذرائع وزارت تجارت کے مطابق رواں مالی سال 2019-20ء کے پہلے چھ ماہ(جولائی تادسمبر) کے دوران تجارتی خسارہ 5ارب 12کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کمی کے ساتھ 11 ارب 64 کروڑ 20لاکھ ڈالرز رہا جو گذشتہ سال اسی عرصے میں 16ارب 77 کروڑ10لاکھ ڈالرز تھا۔جولائی تا دسمبر 2019ء کے دوران درآمدات 4 ارب 77 کروڑ ڈالرز کی کمی کے ساتھ 23 ارب 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں ذرائع کے مطابق جولائی تا دسمبر درآمدات میں 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں درآمدات کا حجم 23 ارب 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا۔ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں درآمدات کا حجم 27ارب 95 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملکی برآمدات میں مجموعی طور پر21۔ 3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا برآمدات 35 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز اضافے کے ساتھ 11 ارب 54 کروڑ ڈالرز رہیں جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 11 ارب 18 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تھیں۔
اضافہ