ناقابل برداشت جرمانوں کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے‘ گڈز ٹرانسپورٹرز

  ناقابل برداشت جرمانوں کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے‘ گڈز ٹرانسپورٹرز

  



ملتان(سپیشل رپورٹر)ملتان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر ملک ارشاد ڈوگر،سرپرست اعلی سید قیصر عباس،چیرمین نوید خان نیازی،فہیم الدین قریشی نے عہدیدارن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے جائز مطالبات فوری پورے کئے جائیں،ناقابل برداشت جرمانوں کا نوٹیفکشن واپس لیا جائے،روٹ پرمٹ فیس کو سابقہ پوزیشن پر لایا جائے،(بقیہ نمبر60صفحہ12پر)

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بناتے ہوئے کوٹہ سسٹم ختم کیا جائے،ایکسل لوڈ پر عدالتی حکم کے مطابق عمل کیا جائے،پیٹرولنگ پولیس رشوت کے بازار کو ختم کرتے ہوئے روڈ سیفٹی پر توجہ دے اور ناجائز چالانوں کا خاتمہ کیا جائے،پریس کانفرنس میں ملتان گڈز فارورڈنگ ایجنسیز،منی مزدا گڈز،بکنگ اینڈ ڈیلیوری،آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن،ٹرالر و کنٹینر ایسوسی ایشن کے عہدیدارن عبدالروف، ملک عباس سوترک،عابد خٹک، خواجہ ریاض،عبدالرؤف اعوان،نقیب اللہ کاکڑ،رضوان بھٹی، ساجد جاوید نے بھی شرکت کی،شرکاء نے کہا کہ ہم چیرمین عصمت اللہ نیازی،پنجاب گڈز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ذوالفقار علی،تنویر جٹ،حاجی خالد جو کو پاکستان کے تمام ٹرانسپورٹرزکے ایماء پر مذاکرات کر رہے ہیں ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں،ہمارا ایجنڈہ پہیہ جام ہڑتال نہ ہے اور نہ ہی احتجاج کرنا ہے چند عناصر سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے ٹرانسپورٹرز کے نام پر مظاہرے کر رہے ہیں ان سے ہمارا کوئی تعلق نہ ہے اور ہم ان کے اس فعل پر مذمت کرتے ہیں اور جن ٹرانسپورٹرز نے اپنا کاروبار جاری رکھا ہم ان کے مشکور ہیں،ہمیں پوری امید ہے کہ حکومت وقت ہمارے نمائندوں سے مذاکرات کے بعد ہمارے مطالبات کھلے دل سے تسلیم کرے گی جس سے پاکستان کی ٹرانسپورٹ برادری میں اضطراب اور بے چینی ختم ہو گی۔

ٹرانسپورٹرز

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...