خانپور میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب‘ ریلی‘ ڈاکٹرز‘ وکلاء سٹوڈنٹس کی شرکت

      خانپور میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب‘ ریلی‘ ڈاکٹرز‘ وکلاء ...

  



خان پور (نمائندہ پاکستان)دنیا بھر میں کشمیری عوام یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں۔باقی شہروں کی طرح خانپور میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور انہیں ان کا حق خود ارادیت دلوانے کے لیے پی ٹی آئی تحصیل خان پور کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی۔ تحصیل صدرڈاکٹرجام فیصل جمیل کی(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

قیادت میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی ریلی میں ڈاکٹرز، وکلاء برادری طلبہ اور زندگی کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔فضا عوام کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی عوام کی بڑی تعداد نے کشمیر بنے گا پاکستان کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی؛کے نعرے لگائے۔اس موقع پر صدر ڈاکٹرجام فیصل جمیل، جنرل سیکرٹری جام شاہدمحمود نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کشمیریوں کو انصاف دلانے میں ناکام رہی آج سے 71 سال پہلے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی قرارداد منظور ہوئی لیکن اقوام متحدہ آج تک کشمیریوں کو انصاف نہ دلا سکی آج ہمارے کشمیری بھائی بدترین لاک ڈاؤن کا شکار ہیں اور اس لاک ڈاؤن کو چار ماہ گزر چکے ہیں وادی کشمیر ایک جیل بن چکی ہے دنیا نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے اس موقع پر غلام یٰسین عباسی ایڈووکیٹ، ملک سعید احمد اعوان، اصغر عباسی، زاہد گھلیجہ، میاں احمد، قاضی شاہد مشتاق، جام اظہر، رانا سدھیر، نواز احمد، جام حبیب کے علاوہ دیگر رہنماوَں نے خطاب کیا۔ آخر میں ملک کی سلامتی کی دعا کی گئی۔ ریلی کا آغا ز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

شرکت

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...