ملتان‘ ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے غائب‘ متاثرین سراپا احتجاج

    ملتان‘ ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے غائب‘ متاثرین ...

  



ملتان (وقا ئع نگار)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کیمطابق سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں صغیر احمد سے چار ڈاکوؤں نیموٹرسائیکل اور 20 ہزار روپے چھین لئے ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں گلشن فیض کالونی میں محمد امجد (بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

سے سات ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے راو بلال اور کینٹ پولیس کیعلاقے سے عادل ارشاد کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا نیوملتان پولیس کیعلاقے سے فواد کا موٹرسائیکل، شاہ رکن عالم پولیس کے علاقے میں آصف کے سٹور سے عدنان شاہد وغیرہ نے چھ لاکھ 32 ہزار روپے مالیت کی ادویات اور سیتل ماڑی پولیس کے علاقے سے سجاد ارشد کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا محمد رضا نے صدر پولیس کو درخواست دی کہ اس کے گھر سے نامعلوم افراد نے تین لاکھ 35 ہزارروپے مالیت کا سامان چوری کر لیا ہے مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں اعجاز احمد کے گھر سے گائے اور محمد سلیم کی دکان سے 45 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا ہے۔

متاثرین

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...