خانیوال‘ سول انجینئرنگ امتحان میں نمایاں کامیابی پر ہونہار طالبعلم حافظ مصداق کیلئے گولڈ میڈل
خانیوال(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) ہونہار طالب علم کو سول انجینئرنگ میں نمایاں کامیابی پر گولڈ میڈل سے نواز گیا ہے۔تفصیل کیمطابق یونیورسٹی آف ہاوتھ ایشیاء لاہور کے بی ایس سی سول انجینئرنگ کے فائنل سیشن2014-18کے ضلع خانیوال سے تعلق رکھنے والے طالب علم حافظ مصداق(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)
انجم نے 3.95 سی جی پی اے حاصل کیااور انہیں اس شاندار کارکردگی پر یونیورسٹی آف ساوتھ ایشیاء لاہور کے چوتھے کانووکیشن کے مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے غلام صادق میموریل گولڈ میڈل سے نواز جبکہ سابق صوبائی وزیر تعلیم و وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساوتھ ایشیاء عمران مسعود نے بی ایس سی سول انجینئرنگ کی ڈگری دی۔اس موقع پرپنجاب ہائر ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر فضل احمد خان، چیئرمین بورڈ آف گورنرزمحمود صادق،وائس چئیرپرسن حنا محمود صادق،کامیاب طلباء و طالبات ان کے والدین اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یا درہے یہ گولڈ میڈل چئیرمین یونیورسٹی بورڈ آف گورنرز محمود صادق کے والد محترم غلام صادق کے نام سے غلام صادق میموریل گولڈ میڈل سے موسوم ہے جو اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو دیا جاتا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ اس قسمی کی تقریبات کا مقصد ایسے ذہین طلباء و طالبات کی صلاحتیوں کا اعتراف ہے جو تعلمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں کیونکہ آنے والا کل انہی نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے۔ حافظ مصداق انجم سینئر صحافی انجم بشیر احمد کے فرزند اور قلزم بشیر احمد کے بھتیجے ہیں۔ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی، ڈسڑکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد،ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا،ممبرپنجاب اسمبلی حاجی نشاط احمد خان ڈاہا،سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ حاجی عرفان احمد خان ڈاہا اور ضلع بھر کے صحافیوں نے انجم بشیر احمد اور قلزم بشیر احمد کو حافظ مصداق انجم کی شاندار کارکردگی اور گولڈ میڈل ملنے پر مبارکباد دی ہے۔