بہاولپور‘ 156اساتذہ کی ترقی کا نوٹیفکیشن فائنل
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی) بہاول پور کی طرف سے ضلع بھر کے 156 ایس ایس ٹی اساتذہ کو سکیل 16 سے 17 کے لیے ٹائم سکیل پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔ ٹائم سکیل پروموشن(بقیہ نمبر55صفحہ12پر)
کے تحت گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ترقی پانے والے اساتذہ کرام میں ضلع بہاول پور سے تعلق رکھنے والے 85مرد اور 71خواتین اساتذہ کرام شامل ہیں۔ اساتذہ تنظیموں نے ٹائم سکیل پروموشن کے اقدام کو سراہاہے۔ اس اقدام سے اساتذہ کرام کاپرموشن کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔اس موقع پر CEO ایجوکیشن ظہوراحمدچوہان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ٹائم سکیل پروموشن پالیسی موجودہ حکومت کا ایک شاندار کارنامہ ہے جس کے تحت ہزاروں اساتذہ کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے ترقی پانے والے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اساتذہ کا حق ان کوان کی دہلیز پر فراہم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پروموشن پانے والے اساتذہ اپنے فرائض منصبی پہلے سے زیادہ جانفشانی اور احسن طریقے سے سرانجام دیں گے جس کا لازمی نتیجہ بچوں کے بہترین نتائج اور تعلیمی ترقی کی صورت میں برآمد ہوگا۔
نوٹیفکیشن