اقلیتوں کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ دار ی، چوہدری سرور

    اقلیتوں کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ دار ی، چوہدری سرور

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ امر یکہ ایران جنگ سے بچنے کیلئے اقوام متحدہ سمیت امت مسلمہ سر جوڑ کر بیٹھیں کیونکہ یہ جنگ عراق سے زیادہ تباہ کن ہو گی جنگی جنون کو ختم ہو نا چاہیے۔کوئی بھی کتنا ہی طاقتور ملک کیوں نہ ہو سب کو ایک دوسرے کی سالمیت کا احترام کر نا چاہیے،پاکستان میں اقلیتوں کو قائداعظم کے فرمان کے مطابق مکمل تحفظ دیں گے اقلیتوں کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ دار ی ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ وہ سوموار کے (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

روز یونیورسٹی آف لاہور میں ''پنجاب تاریخ اور کلچر پر بین الاقوامی کانفر نس ''کے افتتاحی سیشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے وائس چانسلر یونیورسٹی آف لاہور مجاہد کامران سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں ہوتیں ان سے دہشت گردی اور انتہائی پسندی میں اضافہ ہوتا ہے اور بیگناہ لوگ مارے جاتے ہیں۔ مجھے اس بات پربھی فخر ہے کہ میں نے بطور بر طانوی پار لیمنٹ کے ممبر افغانستان اور عراق جنگ کے خلاف بر طانوی پار لیمنٹ میں اسکی شدید مخالفت کرتے ہوئے،جنگ کے خلاف بھر پور آواز بلند کی اور آج بھی میں سمجھتاہوں کہ امر یکہ اور ایران کے در میان خدانخواستہ کوئی جنگ ہوگی تو اس کے اتنے خطر ناک نتائج ہوں گے اور امن دنیا میں ایک خواب بن جا ئیگا۔دنیا کو اس مسئلہ کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کر نا چاہیے پاکستان بھی امر یکہ اور ایران کے در میان کشیدگی کے خاتمے کیلئے جہاں تک ممکن ہوسکے گا اپنا کردار ادا کر یگا۔تقریب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ سکھوں کے مذہبی مقامات کے بعد بدھا ارزم پر توجہ دے کر ہم مذہبی سیاحت سے دنیا بھر سے لوگوں کو پاکستان لائیں گے مریم آباد پر توجہ دینے سے پوری دنیا سے کرسچین پاکستان آئیں گے جس کے لیے اقدامات کا آغاز کیا جارہا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مجھے ننکانہ صاحب میں ایک شخص کی جانب سے کی جانیوالی نفر ت انگیز تقر یرسے بہت دکھ ہو ا ہے۔ مگر وزیر اعظم عمران خان نے اس واقعے کافوری سخت نوٹس بھی لے لیاہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اوروزیر اعلی عثمان بزدار نے سینئر وزیر میاں محمود الرشید کو تحقیقات کے لئے ننکانہ صاحب بھیجانفر ت انگیز تقر یر کر نیوالا شخص گر فتار ہو چکا ہے۔

چوہدری سرور

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...