اوکاڑہ کی دوشیزہ جہانیاں میں قتل‘ دو ملزم گرفتار‘ تفتیش شروع

    اوکاڑہ کی دوشیزہ جہانیاں میں قتل‘ دو ملزم گرفتار‘ تفتیش شروع

  



اڈاپل چودہ(نامہ نگار) اوکاڑہ کی رہائشی 25 سالہ (م) کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق اوکاڑہ کی رہائشی 25 سالہ م گھر والوں سے جھگڑ کر اجمل شہزاد ولد وزیر احمد کے ہمراہ جہانیاں آ گئی گذشتہ شب ملزمان اجمل،یاسر ڈوگر،امین وغیرہ نے دوشیزہ کو فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا جہانیاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ایف آئی آر میں مدعیہ نے موقف اپنایا کہ میری بھانجی کو ملزمان نے بداخلاق یکے بعد قتل کیا(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

جبکہ ایس ایچ او جہانیاں صابر قریشی نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا کہ ملزمان نے قتل کیوں کیا انکا مزید کہنا تھا جلد ہی قتل کے دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا

مزید : ملتان صفحہ آخر