ریلوے سٹیشنوں کی سکیورٹی میں اضافہ‘ مشکوک افراد پر کڑی نظر
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) آئی جی ریلوے پولیس نے ملک بھرکے ریلوے ایس ایس پیزاور اسٹیشنزماسٹرزکوہدایت جاری کی ہے کہ وہ ریلوے تنصیبات،سٹیشنوں،ٹرینوں اورمسافروں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائیں اورٹرینوں وسٹیشنوں پرمشکوک افرادکی تلاشی وجانچ پڑتال کوبھی مکمل کرکے کلیئرکریں سٹیشن ماسٹرزکسی بھی ہنگامی صورت سے ریلوے پولیس حکام کوفوری آگاہ کریں اس سلسلہ میں رحیم یارخان ریلوے پولیس اور اسٹیشن ماسٹرنے سیکورٹی پلان پرعملدرآمدشروع کردیاہے۔
نظر