شہری کو قتل کرنیوالا ملزم مقدمہ سے بری

  شہری کو قتل کرنیوالا ملزم مقدمہ سے بری

  



پشاور(نیوزرپورٹر)ماڈل کورٹ جج پشاور عامر علی خان نے سابقہ دشمنی پر شہری کو قتل کرنے کے الزام میں ملوث ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمے سے بری کردیا ہے ملزم کی جانب سے یوسف جان ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استعاثہ کے مطابق ملزم سید جمیل شاہ شریکیرہ کالا خیل پر الزام تھا کہ اُس نے پرانی دشمنی پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کیا تھا جس کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ متنی میں قتل مقدمہ درج کیا گیا تھا عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم کی جانب سے ایڈوکیٹ یوسف جان نے پیروی کی۔ گزشتہ روز ملزم کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور ملزم کے خلاف جرم ثابت نہ ہونے کے بعد عدالت نے ملزم مقدمے سے باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر