ایف بی آر کی جاری کردہ پوائنٹ آف سیل سکیم بارے آگاہی

ایف بی آر کی جاری کردہ پوائنٹ آف سیل سکیم بارے آگاہی

  



ایبٹ آباد(نامہ نگار) ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد کی جانب سے ایف بی آر کی جاری کردہ پوائنٹ آف سیل سکیم کے بارے میں آگہی مہم. ایبٹ آباد شہر کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں اور عہدیداروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ھے. اسی سلسلے میں گذشتہ دنوں ایبٹ آباد شہر میں مختلف برینڈذ کے مالکان اور نمایندگان کے ساتھ ایک مذید میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت چیف کمشنر ڈاکٹر احمد شہاب نے کی.جبکہ کمشنر ممتاز احمد، ایڈیشنل کمشنرز محمد آصف، حیات محمد ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ محمد آفضل ملک اور دیگر افسران بھی اس موقع پر شریک تھے. ایف. بی. آر کی جانب سے جاری پوائنٹ آف سیل سکیم پر چیف کمشنر ڈاکٹر احمد شہاب نے ایک تفصیلی پرہزینٹیشن دی. جسکے بعد تاجر حضرات کی جانب سے سکیم سے متعلق پوچھے گئے مختلف سوالو ں کے جوابات دیے گئے. اس موقع پر تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے ٹیکس سے متعلق اپنے مسائل بھی بیان کیے. ملاقات کے آ خر میں چیف کمشنر صاحب نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ھوے ملکی ترقی میں ٹیکس کی اھیت اور بزنس کمیونٹی کے کردار پر روشنی ڈالی. اپنے صدارتی خطاب کے دوران انھوں نے فرمایا کہ POS سکیم متعلقہ تاجر اور عوام دونوں کے فائدہ کیلئے ھے. یہ سکیم تمام بڑے شہروں میں لازمی طور پر نافذ ھو رہی ھے. انھوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری کے نمائندے اپنے حلقے میں ٹیکس قوانین کی ترویج اور عملداری کے لیے اس سکیم کی کامیابی کیلئے تعاون کریں. ٹیکس سال 2019 کے انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کرانے کے سلسلے میں بھی اپنی برادری میں آگاہی پھیلائیں جس کی آخری تاریخ 31 جنوری 2020 کر دی گئی ھے. اس سہولت سے ایسے تمام ٹیکس گذار فائدہ اٹھا سکتے ھیں جنھوں نے ابھی تک سال 2019 کے ٹیکس گوشوارہے داخل نہیں کرائے. یاد رھے کہ مقررہ تاریخ کے گزرنے کے بعد ایسے تمام ٹیکس گزاروں کو، فائلرز کو دستیاب سہولیات حاصل کرنے کیلیے 30 جون 2020 تک انتظار کرنا پڑے گا. جس میں بینک میں کیش نکا لنے پر کم ٹیکس کی کٹوتی، پچاس لاکھ سے اوپر کی جائیداد کی خریداری وغیرہ. پر فوائد شامل ہیں.

مزید : پشاورصفحہ آخر