پرویز مشرف کی سزا پر خوشیاں منانے والے محب وطن نہیں،انجینئر جلال الدین

  پرویز مشرف کی سزا پر خوشیاں منانے والے محب وطن نہیں،انجینئر جلال الدین

  



شیرگڑھ(نامہ نگار)سابق آرمی چیف اور صدر مملکت پرویز مشرف کے سزا کے خلاف پی کے55سے آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق امیداوار انجینئر جلال الدین صافی نے کہا ہے کہ سابق صدر پاکستان اور فوج کے سربراہ پرویز مشرف کی سزا پر خوشیاں منانے والے محب وطن نہیں ہے ان لوگوں کے ابا و اجدا نے قیام پاکستان کے وقت پاکستان کے قیام کی مخالفت کی تھی اور پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا تھا پاک فوج نے سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بیش بہا قربانیاں دے کر ملک میں امن قائم کیا قانون سے کوئی بالاتر نہیں لیکن یہ سزا ظالمانہ اور ہتک امیز ہے جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں پرویز مشرف غازی ہے اور غازی کبھی غدار نہیں ہوسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سابق صدر کے خلاف عدالتی فیصلہ شخصی بنیاد پر کیا ہے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہے جنرل(ر) پرویز مشرف تین جنگوں کا غازی اور پاکستان کا ہیرو ہے وہ غدار نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ چالیس سال تک ملک کی خدمت کرنے والے سربراہ مملکت کو سزائے موت دینا ذاتی عناد ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتی احکامات فوری طور منسوخ کیا جائے ورنہ ملک بھر میں مظاہرے شروع کئے جائیں گے جس کا آغاز ضلع مردان سے ہوگا انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے پورے ملک میں محب وطن قوتوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جس شخص نے دہشتگردوں کی کمر توڑدی ہے انہیں موت کی سزا دینا سمجھ سے بالا تر ہے اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...