سوزوکی ڈرائیور کے اندھے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

سوزوکی ڈرائیور کے اندھے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

  



 پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ متنی میں سوزوکی ڈرائیور کو بیدردی سے قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران سوزوکی ڈرائیور کو پھندو سے ادیزئی متنی بلا کر غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر واردات میں شریک مزید دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا،ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل سمیت مقتول کی سوزوکی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق مورخہ 30 دسمبر کو تھانہ متنی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بمقام بنجر اراضیات ادیزئی ایک جوان العمر لڑکے کی لاش پڑی ہے جس پر پولیس نے فوری طور پر لاش کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے نوجوان کے اندھے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر سرکل توحیداللہ اور ایس ایچ او تھانہ متنی تحسین اللہ پرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر مقتول کی شناخت سمیت اس کے قتل میں ملوث ملزما ن کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ایس ایچ او تھانہ تحسین اللہ نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے مقتول کی شناخت کے لئے ڈی این اے سمیت سوشل میڈیا کا بھی سہارا لیا جس کی شناخت جان محمد ولد یار محمد سکنہ پھندو پایان کے نام سے ہوئی، جس پر پولیس نے اس کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والوں سمیت متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جس کے دوران نوجوان سوزوکی ڈرائیور کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عرفان ولد نصر اللہ سکنہ پھندو پایاں کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کیدوران سوزوکی ڈرائیور کو غیر ت کے نام پر قتل کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے شریک ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے جس پر اس کے مزید دو ساتھیوں صلاح الدین ولد شاہ جہان سکنہ مریم زئی اور یونس ولد ناصر ساکنا ن مریم زئی کو گرفتار کر لیا، ملزما ن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے سوزوکی گاڑی سمیت آلہ قتل بھی برآمد کر لی گئی ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر