شرینگل میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

شرینگل میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

  



دیر بالا(نمائندہ پاکستان)شرینگل میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع،لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے۔تفصیلات کی مطابق شرینگل کے تما علاقوں بشمول کمراٹ،کو ہستان میں گذشتہ بار شوں سے ایک دو دن بعد برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔اور گذشتہ شام سے شرینگل کے مختلف علاقوں گانشال،شہور،ڈوگدرہ،گوالدئی،ناکن،حیا گی،جٹکول اور کمراٹ سمیت کو ہستان میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔جس سے سردی کی شدت مین اضافہ ہوا ہے۔اور لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔انتظامیہ کی طرف سے دیر شرینگل نئے سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے احتیاط کرنے کی ہدائت کی گئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر