یکہ توت میں شہری ہوائی فائرنگ کی گولی سے زخمی

یکہ توت میں شہری ہوائی فائرنگ کی گولی سے زخمی

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) یکہ تو ت پولیس سٹیشن کی حدود میں شہری ہو ائی گو لی کا نشا نہ بن کر شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پشتہ خرہ پولیس نے خو د کو پولیس اہلکار ظاہر کر نے والے نو سر با ز کو گرفتار کر لیا گیا۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز فیض الرحما ن ولدفیصل خان سا کنہ گجر آباد نے پولیس کو بتایا کہ وہ صبح کے وقت گھر سے نکل کر سودا سلف خرید رہا تھا کہ اسی دوران نامعلوم سمت سے ہوا ئی گو لی آکر اسکو لگ گئی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے جائے وقو عہ سے شواہداکھٹے کر کے رپو رٹ درج کر لی ہے۔ دریں اثناء پشتہ خرہ پولیس نے گشت کیدوران مشکو ک مو ٹر کا ر نمبر ایل ای سی2939جس نے گاڑی کے اوپر سر چ لا ئٹ لگائی ہو ئی تھی کو رو ک لیا گیا گاڑی میں موجو د ڈرائیور عنا یت اللہ ولد فر ما ن اللہ سا کنہ باڑہ حال پشتہ خرہ چوک نے خو د کو پولیس اہلکار ظاہر کیا تاہم معلوما ت کر نے پر معلوم ہوا کہ وہ جعلی اہلکار ہے جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...