دنیا و آخرت کے ہر سوال کا جواب دین اسلام میں موجود ہے، عبدالقدیراعوان

دنیا و آخرت کے ہر سوال کا جواب دین اسلام میں موجود ہے، عبدالقدیراعوان

  



پشاور(سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ دنیا و آخرت کے ہر سوال کا جواب دین اسلام میں موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس سے کتنی رہنمائی حاصل کر رہے ہیں کوئی بھی عمل جب ہم دنیا میں کرتے ہیں تو اس کا پرتو اسی زندگی میں ظاہر ہونا شروع ہو جاتا ہے جو ہمارے ظاہروباطن کو متاثر کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان نے دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر سالکین کی بہت بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرے میں عدم استحکام اور بے یقینی کی جو فضا ہے اس کا سبب یہ ہے کہ ہم نے دین اسلام کے نام پر لی گئی اس مملکت خداداد میں تمام نظام غیر اسلامی رکھے ہوئے ہیں جبکہ وطن عزیز میں سود جیسی لعنت کو حکومتی سطح پر اجازت حاصل ہے اور تمام بنک سود لیتے ہیں اور سود پر رقم عام آدمی کو دی بھی جار ہی ہے انہوں نے کہا کہ جب ملک میں سودی بنک ہونگے اور اس غیر اسلامی امر کو نہ روکا جائے گا تو پھر کیسے توقع کر سکتے ہیں کہ ہم سکون اور امن کے ساتھ رہ سکتے ہیں اور یاد رکھیں کہ امن اور تحفظ کے بغیر زندگی کا کوئی تصور ہی ممکن نہیں ہم آخرت کو بھول کر یہاں وقت بسر کر رہے ہیں جو کہ سرا سر گھاٹے کا سودا ہے جبکہ دنیاوی زندگی میں ہم ہر طرح کا خیال رکھتے ہیں لیکن جہاں ہم نے ہمیشہ ہمیشہ رہنا ہے اس کی کوئی تیاری نہیں ہے۔آخر میں انہوں نے سالکین سے معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کو کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی اپنی حیثیت کے مطابق اپنے ملک کے لیے معاشرے میں اپنے حصے کا مثبت کردار ادا کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...