کوہاٹ، ایم اے ایمپلائز یونین کے انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ٹی ایم اے ایمپلائز یونین کے انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے الیکشن کمشنر فرزند علی کیانی کے مطابق صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں کے لیے پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کیے ہیں جنہیں نشانات الاٹ کر دیئے گئے ہیں ان صدارتی امیدوارں میں سابقہ صدر پیر تیمور شاہ کو ترازو‘ سخی بادشاہ کو گلاب جبکہ ملتان حبیب کو شاہین کا نشان الاٹ کیا گیا ہے جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے دو امیدواروں میں مقابلہ ہو گا ان میں سابقہ جنرل سیکرٹری محمد وقاص کو پاکستانی پرچم جبکہ سیفور شاہ کو قلم کا نشان الاٹ کیا گیا ہے الیکشن کمشنر کے مطابق 15 جنوری بروز بدھ کو ہونے والے انتخابات میں کل 345 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔