مہمند، ماربل ما ئنز کے ٹھیکیداروں کا قبضہ ما فیا اور پولیس کیخلاف مظاہرہ

مہمند، ماربل ما ئنز کے ٹھیکیداروں کا قبضہ ما فیا اور پولیس کیخلاف مظاہرہ

  



پشاور(سٹی رپورٹر)ضلع مہمندکے ما ر بل ما ئینز کے ٹھیکیدارو ں نے قبضہ ما فیا اور ڈی ایس پی تحصیل با ئیزی کی جانبداری کیخلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا مظا ہر ے کی قیادت حا جی نواب،حاجی ظا ہر اور حا جی جمعہ دراز نے کی جبکہ اس موقع پر مظا ہر ین نے ہا تھو ں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر قبضہ ما فیا اور ڈی ایس پی کیخلاف الفا ظ درج تھے۔مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ قوم با ئیزئی کے ساتھ سال 2004ء میں معاہد ہ کیا جس کے تحت قوم نے ہما رے ساتھ 13سال ما ربل ما ئینز لیز پر د یا گیا جبکہ ہما رے سا تھ قانونی طور پر لیز کی با قاعدہ لا ئسنس موجود ہیں۔مذ کور ہ ٹھیکیدارو ں کا کہنا تھا کہ ما ربل ما ئینز کو ہم نے کچھ عر صہ چلا یا اس دورا ندہشت گردی کی وجہ حا لت خراب ہو گئے تو قوم نے ہما رے ساتھ معاہد ہ کیا اور مذ کرہ لیز میں سات سال تک تو سیع کر دی۔انہوں نے الزام لگا یا کہ اب کچھ ما فیا صفدر،سید رحمان،ممتازاوردیگر ڈی ایس پی ایاز خان اور مقامی انتظامیہ کی پشت پناہی کی وجہ سے ہما رے تین کروڑ رو پے تیس کمرے مسمار کر دیئے ہیں اور ما ر بل ما ئینز بھی زبردستی بند کرا دیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہا ئی کورٹ نے بھی ہما رے حق میں فیصلہ دیا اور لوئر کورٹ بھی بھی حکم دیا کہ مذ کور ہ ٹھیکیدارو ں کے حق میں فیصلہ دیا جا ئے لیکن اب اس میں ڈی ایس پی ایاز خلل ڈال ر ہا ہے۔انہوں نے دھمکی دی کہ ہما رے مطا لبا ت نہ ما ن گئے تو ہم گور نر ہا ؤس کے سامنے احتجاجی د ھر نا شروع کر ینگے مظا ہر ین آ ئی جی پولیس خیبر پختونخوا،ڈی آئی جی مردان اور د یگر سے مطا لبہ کیا کہ ڈی ایس پی ایاز کو فی الفور ہٹا یا جا ئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...