معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان کا دورہ باڑہ

معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان کا دورہ باڑہ

  



باڑہ(نمائندہ پاکستان) معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان کا دورہ باڑہ تاجروں میں امدادی رقوم برائے بحالی کاروبار تقسیم، تقریب تقسیم امدادی رقوم کے موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی شفیق افریدی، اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمد، ملک وارث خان، ایس ایچ او باڑہ اکبر خان، ڈی ایس پی مظہر، تاجربرادری کے چیئرمین سید ایاز وزیر، پی ٹی ائی رہنما عبدالعنی افریدی اور متعدد سیاسی و سماجی رہنما سمیت علاقائی مشران نے شرکت کی۔ علاقائی مشران نے باڑہ کے تباہ کاریوں کے حوالے سے اگاہ کرکے ان کے سامنے اپنے مطالبات پیش کیں۔انہوں نے امدادی رقوم بحالی جاری رکھنے، تاجروں کو آسان اقساط پر قرض دینا، باڑہ کرش مشینوں کی بحالی اور انڈسٹریز زون کے پر زور مطالبے کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی عبدالکریم خان نے کہا کہ عمران خان کا زیادہ تر توجہ قبائلی اضلاع پر ہے کیونکہ سال 100 ارب روپے قبائلی اضلاع میں خرچ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صنعت و تجارت کو فروع دینا ہے اور علاقے کے متاثرہ عوام کو امدادی رقوم دیکر اپنے صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں کو فروع دیکر باڑہ کے متاثرہ عوام اپنے اپنے کاروبار بحال کریں۔ اس موقع پر انہوں باڑہ تاجران میں امدادی رقوم کے ایک کروڑ 50 لاکھ کے چیک تقسیم کر دیئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...