خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7روز کی توسیع

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7روز کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے پیراگون سٹی سکینڈل کیس میں گرفتار خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کردی، عدالت نے ملزموں کودوبارہ 13 جنوری کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کاحکم دیا،دوران سماعت فاضل جج نے تاخیر سے آنے پر تفتیشی افسر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا آپ ہمیشہ تاخیر سے کیوں آتے ہیں؟آپ کی وجہ سے عدالتی کاروائی متاثر ہوتی ہے، جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا ٹریفک جام میں پھنس گیا تھا، فاضل جج نے کہا آپ کو عدالت کے وقت کا پتہ ہے پھر کیوں لیٹ ہوئے؟تفتیشی افسر نے کہا معذرت چاہتا ہوں آئندہ تاخیر نہیں ہوگی۔کیس کی سماعت شر وع ہوئی تو جیل حکام کی طرف سے عدالت میں پروڈکشن آرڈر پیش کئے گئے اور بتایا گیا خواجہ سعد رفیق کو اسلام آباد بھجوانا ہے،مسلم لیگ (ن) کے رہنماایم این اے خواجہ سعدرفیق نے فاضل جج کوبتایا رات کو ان کی بیرک میں آگ لگ گئی جس سے وہ زخمی ہوئے،میرا سر لوہے کے راڈ کیساتھ لگا جس وجہ سے کچھ دیر تک مجھے کچھ نظر نہیں آیا، فاضل جج نے استفسار کیا کہ جیل حکام نے قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے پرو ڈکشن آرڈر دئیے ہیں؟ جس پر خواجہ سعد رفیق نے کہا وہ عدالت سے کچھ کہنا چاہتے ہیں،جیل حکام روزانہ اجلاس میں مجھے اسلام آباد لے کرجاتے ہیں اور شام کو واپس لے آتے ہیں، میں ہر اجلاس کے مو قع پر 10،10 گھنٹوں کا سفر نہیں کرسکتا، میری کمر میں تکلیف ہے،میں روزانہ سفر نہیں کرسکتا،مجھے اسلام آباد سب جیل قرار دیکر وہی رکھا جا ئے،یہ فیصلہ حکومت نے کرنا ہے،جس پر فاضل جج نے کہا آپ سے زبردستی نہیں ہو سکتی،عدالت نے حکم جاری کیا کہ پروڈکشن آرڈر پر خو اجہ سعدرفیق کو لے جانے کی اجازت ہے، اگرخواجہ سعد رفیق کی صحت اجازت نہیں دیتی تو یہ فیصلہ ان کا ہو گا کہ وہ جانا چاہتے ہیں یا نہیں، د و ران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے قیصر امین بٹ کی میڈیکل رپورٹ بھی طلب کی،کمرہ عدالت میں خواجہ برادران نے اپنے وکیل امجد پرویز کیساتھ مشاورت کی جس کے بعد سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کر د ی گئی،کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی توسرکاری وکیل نے کہا امین بٹ بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتا،گزشتہ روزعدالت میں قیصرامین بٹ کا بیان جوانہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے دیا اس کو عد ا لت میں کھولاگیا،قیصر امین بٹ کا چار صفحات پر مشتمل بیان پیش کیا گیا،جس پر خواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز ملک نے بیان کی نقل ما نگ لی،سرکاری وکیل کی جانب سے قیصر امین بٹ کی میڈیکل رپورٹ کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ آئندہ سماعت پر پیش کر دی جائیگی، عد ا لت نے آئندہ سماعت پر قیصر امین بٹ کی میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مذکورہ بالا حکم کیساتھ سماعت ملتوی کردی۔
خواجہ برادران