اسلحہ سمگلرز گرفتار، اسلحہ ایمونیشن برآمد

  اسلحہ سمگلرز گرفتار، اسلحہ ایمونیشن برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق ضلع مہمند جبکہ باقی تینوں کا تعلق پشاور سے ہے، ملزمان دو گاڑیوں کے ذریعے غیر قانونی اسلحہ درہ آدم خیل کی جانب سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جن کو تھانہ بڈھ بیر پولیس نے ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر لیا، گرفتارملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جنکے قبضہ سے 4 عدد رائفل اور11ہزار سے زائد کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ملزمان بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پرڈی ایس پی گران اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر غفار خان نے کوہاٹ روڈ ناکہ بندی کے دوران دو مشکوک موٹرکار نمبر LWQ-3867 اور IDK-1427کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑیو ں سے 4عدد رائفل اور11 ہزار سے زائد کارتوس برآمد کرکے ملزمان کرامت اللہ ولد عبدالغفار سکنہ شہاب خیل، راز محمد ولد نصرت شاہ سکنہ کگہ ولہ، معاذ اللہ ولد سید رحمن سکنہ ضلع مہمند اور فضل احسان ولد نادر خان سکنہ سوڑیزئی پایان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ درہ آدم خیل کی جانب سے پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر