قاتلانہ حملہ میں ملوث 3 ملزمان کی ضمانت کنفرم

قاتلانہ حملہ میں ملوث 3 ملزمان کی ضمانت کنفرم

  



پشاور(نیوزرپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس منظور احمدملک اورجسٹس قاضی محمدامین احمد نے ہزارخوانی کے قاتلانہ حملے میں ملوث3ملزموں کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزموں کی جانب سے ارشدحسین یوسفزئی ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزمان ثاقب ٗ مجازاورمعرفت ساکنان ہزارخوانی پرالزام ہے کہ انہوں نے تھانہ آغہ میرجانی شاہ کی حدود میں 7جولائی2019ء فائرنگ کرکے مدعی مقدمہ افتخار اور فداساکنان ہزارخوانی کوزخمی کردیاتھاپشاورہائی کورٹ سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزموں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرملزموں کی درخواست منظورکرلی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر