مردان میں مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

مردان میں مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

  



مردان (بیورورپورٹ)ڈی پی او مردان نے شہر کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ او ز کے تبادلوں کے احکامات جار ی کردیئے دو ایس ایچ اوز کو حاضر لائن کردیاگیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجادخان نے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او انسپکٹر محسن فواد خان کو تھانہ ہوتی جبکہ تھانہ ہوتی کے ایس ایچ او سب انسپکٹر مقدم خان سٹی کے نئے ایس ایچ او تعینات کردیئے اس طرح شیخ ملتون کے ایس ایچ او انسپکٹر عاشق حسین کو تھانہ صدر جبکہ صدر کے ایس ایچ او عجب خان درانی کو ٹاؤن کا نیا انچار ج مقررکردیاگیا ریاض خان کو تھانہ تخت بھائی سے ساڑو شاہ عالمگیر خان کو لائن سے تھانہ کاٹلنگ،چارگلی کے انچارج مہمندے خان تھانہ شہبازگڑھی،علی اکبر کو لائن سے چورہ،ربنواز خان کو چورہ سے خرکی،پرویز خان کو لائن سے تھانہ رستم کا نیا انچار ج مقررکردیاگیا دو تھانوں کے سربراہوں طاہر خان اور عبدالحکیم خان کو لائن حاضر کردیاگیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...