اے اے سی کا تھانہ بازار کا اچانک دورہ

اے اے سی کا تھانہ بازار کا اچانک دورہ

  



تھانہ (نمائندہ پاکستان) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بٹ خیلہ محب اللہ نے تھانہ بازارپر اچانک چھاپہ مار کر کئی قصائیوں، دکانداروں اور تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی۔ کئی دکانداروں کو موقع پر جرمانہ اورگرفتار جبکہ متعدد کو وارننگ دی۔ آئندہ کے لئے کسی سے رو رعایت نہ کرنے کی کی دھمکی بھی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محب اللہ نے بھاری مالاکنڈ لیویز کے ہمراہ تھانہ بازار پر اچانک چھاپہ مار کر تجاوزات، گراں فروشوں اور غیر معیاری آشیائے خوردنوش رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں جن میں قصائی، سبزی و فروٹ فروش اور چھابڑی فروش شامل ہیں کو گرفتار، جرمانہ اور وارننگ کردیا۔ چھاپے کے بعد میڈیا اکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے ڈبل اے سی محب اللہ خان نے کہا کہ وہ ہفتہ میں ایک دن کے علاوہ اچانک چھاپے بھی مارتے رہیں گے اور غیر قانونی قانونی تجاوزات کرنے والوں کے علاوہ گراں فروشوں اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش رکھنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے اور اس سلسلے میں عوام دشمن عناصر عناصر کے ساتھ کوئی رو رعایے نہیں کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر