بونیر،ایم پی اے ریاض خان کا مشیر مقرر کرنے پر فقید المثال استقبال

  بونیر،ایم پی اے ریاض خان کا مشیر مقرر کرنے پر فقید المثال استقبال

  



بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حلقہ پی کے 20 کے ایم پی اے ریاض خان کو صوبائی حکومت اور وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کی جانب سے محکمہ پبلک ہیلتھ کے معاون خصوصی کا منصب کا درجہ دینے کے بعد بونیر امد پر انہیں ایک بڑے جلوس کی شکل میں امبیلہ سے انکے ابائی گاؤں ملک پور لایا گیا۔اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے انہیں ہار پہنائے۔امبیلہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے منسٹرریاض خان نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بونیر کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر الیکشن 2018 میں اعتماد کرکے انہیں دو صوبائی اور ایک قومی سیٹ جیت کر دی تھی۔اسی طرح وزیر اعلی نے بونیر کو ایک وزارت اور ایک ڈیڈک چئیرمین دیکر بونیر کے عوام کی مسائل کم کرنے کی کو شیش کی۔انہوں نے کہا کہ میری وزارت پورے بونیر کے عوام کے لئے ہے۔خصوصا حلقہ پی کے 22 میں چونکہ پاکستان تحریک انصاف کی نمائندہ گی نہیں ہے۔اس لئے اس حلقہ کے پی ٹی ائی کے کارکنوں کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔بعد ازاں اپنے رہائش گاہ ملک پور میں میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے منسٹر ریاض خان نے کہا کہ بہت جلد بونیر کے تینوں حلقوں اور خصوصا حلقہ پی کے 20 میں اربوں روپوں کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے۔جس سے عوام کے مسائل کم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں حلقہ پی کے 20 کو نظر انداز کیا گیا تھا اور دس سالوں کے دوران اس حلقہ میں کو ئی میگا پراجیکٹ شروع نہ ہوسکا۔اس حلقہ کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بہت سے اہم شاہراہوں کی ٹینڈر ہو چکی ہے۔خصوصا بونیر کے سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے روڈز شروع کریں گے۔منسٹر ریاض خان نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔پی ٹی ائی کے پانچ سالہ دور حکومت میں عوام کو واضح تبدیلی نظر ائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی سپورٹس گراونڈ کے لئے زمین مفت دینا چاہتے ہے تو صوبائی حکومت ہر یونین کونسل میں سپورٹس گراونڈ تعمیر کرے گی۔منسٹر ریاض خان نے بونیر پریس کلب کے نومنتحب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بونیر پریس کلب کی صحافی برادری احسن طریقہ سے عوام کے مسائل اعلی حکام تک پہنچانے میں اپنا کردار اداکریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...