وزیراعظم عمران خان کاہر فیصلہ قبول ہے،ڈاکٹر ہشام انعام اللہ

    وزیراعظم عمران خان کاہر فیصلہ قبول ہے،ڈاکٹر ہشام انعام اللہ

  



ٹانک (نمائندہ خصوصی) خیبرپختونخوا کے نومنتخب صوبائی وزیرسماجی وبہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ عمران خان کے ہر فیصلے پر لبیک کریں گے پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں پارٹی کارکن ہوں جوذمہ داری دی گئی احسن طریقے سے ادا کرونگا ان خیا لات کا اظہار ا نہوں نے اخباری بیان جاری کر تے ہوئے کیا ان کا کہناتھا کہ سیاست میں وزارت کیلئے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کیلئے سیاست کے میدان میں قدم رکھا عمران خان کا سپاہی ہوں، وہ جو فیصلہ کرینگے وہ انہیں قابل قبول ہوگا، انہوں نے کہا کہ جو ذمہ داری وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ محمود خان نے دی احسن طریقے سے ادا کرونگا وزیراعظم اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے سماجی بہبود کا قلمدان سونپامحکمہ سماجی بہبودی وزیر اعظم کے دل کے بہت قریب ہے، ان کا مزید کہناتھا کہ خوش قسمت ہوں کہ اس وزارت سے صوبے کے غریب،محروم، لاچار، معذور اور امیتازی سلوک کے شکار افراد کی خدمت کرسکوں گا، اسی وزارت کے زریعے دکھی انسانیت کی خدمت بہترین خدمت کا موقع ملا انہوں نے صحت کے شعبے میں اصلاحات کیلئے بھرپورکام کیا اور بہترین اصلاحات کی اب وزارت بہبودی آبادی کے زریعے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے وزارت اہم نہیں بلکہ عمران خان کا ہر فیصلہ اہم اور قابل قبول ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان انکے لیے انتہائی قابل احترام ہیں اورانکی قیادت میں وہ محکمہ سماجی وبہبود میں اصلاحات اور بہتری کیلئے خدمات انجام دیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...