محمود الرشیدکی فواد چوہدری سے ملاقات، پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ،سیاسی امور پر گفتگو

    محمود الرشیدکی فواد چوہدری سے ملاقات، پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ،سیاسی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرلرپورٹر)وزیر ہاؤسنگ واربن ڈویلپمنٹ پنجاب محمود الرشیدنے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے ملاقات کی۔ملاقات میں محمود الرشید نے فواد چودھری کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کی پیش رفت کے متعلق آگاہ کیاجبکہ باہمی دلچسپی کے امور، ملکی سیاسی صورتحال اورآئند ہ بلدیاتی انتخابات کے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔ محمود الرشید نے فواد چوہدری کو بتایا نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں نجی شعبے کی شمولیت کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔پراجیکٹ کے تحت چھ شہروں میں قرعہ اندازی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے پنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کی پیش رفت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا یہ پراجیکٹ کم آمدنی والے افراد کو اپنا گھر فراہم کرنے کے حوالے سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ محمود الرشید نے اس موقع پر کہا آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن نے ذمہ دارانہ رویہ اپنایا اور اہم قومی معاملات پر اراکین پارلیمنٹ کااتفاق رائے خوش آئندہے۔ عالمی صورتحال کے پیش نظرضرورت اس بات کی ہے کہ تما م سیاسی قوتیں مل بیٹھ کر قومی سطح کے فیصلے کریں۔ تحریک انصاف قومی معاملات پر اتفاق رائے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
محمود الرشید ملاقات