ہواؤں کی تبدیلی کا وقت آیا تو قانون ہی بدل دیا، احسن اقبال

    ہواؤں کی تبدیلی کا وقت آیا تو قانون ہی بدل دیا، احسن اقبال

  



لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب ہوائیں بدلنے کا وقت آیا تو انہوں نے قانون ہی بدل دیا، یہاں احتساب کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے۔ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت بار بار یہ ثابت کر رہی ہے کہ وہ اتفاق رائے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔انہوں نے کہا کہ پہلے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مذاق بنایا گیا، دنیا میں ایکسٹینشن کے معاملے پر جگ ہنسائی کروائی گئی۔

احسن اقبال

مزید : پشاورصفحہ آخر