2020 ء کا پہلا چاند گرہن 10 اور11 جنوری کی درمیانی شب ہوگا

2020 ء کا پہلا چاند گرہن 10 اور11 جنوری کی درمیانی شب ہوگا

  



کراچی (آن لا ئن) رواں سال کا پہلا چاند گرہن 10 اور11 جنوری کی درمیانی شب کوہوگا،چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر مما لک میں دیکھا جاسکے گا۔ تفصیلا ت کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ رواں سال کا پہلا چاند گرہن 10 اور11 جنوری کی درمیانی شب کوہوگا۔ چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔ دس اورگیارہ کی شب مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا بھی امکا ن ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن رات 10 بجکر08 منٹ پرشروع ہوگا جبکہ مکمل گرہن 12 بج کر10 منٹ پر مکمل ہو گا اور را ت 2 بج کر12 منٹ پرگرہن ختم ہوگا۔

چاند گرہن

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...