رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا حکومتی فیصلہ خوش آئند،زاہد بن صادق

  رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا حکومتی فیصلہ خوش آئند،زاہد بن صادق

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)رئیل اسٹیٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (RERA)کے قیام کا حکومتی فیصلہ ایک خوش آئند اقدام ہے،خیر مقدم کرتے ہیں،مثبت اثرات مرتب ہوں گے،ان خیالات کا اظہار الخدمت گروپ DHAلاہور، سابق سیکرٹری ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور سابق سیکرٹری حاجی زاہد بن صادق نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (RERA) کے قیام سے رئیل اسٹیٹ بزنس سے وابسطہ بین الاقوامی اداروں کا پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر اعتماد بحال ہو گا جبکہ چھوٹے سرمایہ کاروں کی انوسٹمنٹ کو یقینی تحفظ حاصل ہو گا،رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری (RERA) کے قیام کے حوالے سے بنیادی قانون صدارتی آرڈیننس کے ذریعہ پاس ہو چکا ہے اب عملی طور پر آغاز کے لیے سینئر رئیل اسٹیٹ ایجنٹس بزنس اور کنسٹر کشن انڈسٹری سے منسلک ملکی و بین الاقوامی اداروں، ہاؤسنگ سوسائٹیز،ہاؤسنگ اتھارٹیز سے مشاورت کی جا رہی ہے،حکومت پاکستان نے عملی طور پر رئیل اسٹیٹ رگولیٹری اتھارٹی(RERA)کے آغاز کا فیصلہ کر لیا ہے یہ حکومتی فیصلہ بلا شعبہ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ بزنس کی ترقی،خوشحالی اور فروغ کے لیے تاریخ ساز کردار کا حامل ہو گا۔

زاہد بن صادق

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...