ڈیرہ میں پولیس کی ایک ماہ کی کار کردگی، گزشتہ 11ماہ پر بھاری

ڈیرہ میں پولیس کی ایک ماہ کی کار کردگی، گزشتہ 11ماہ پر بھاری

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کی نگرانی میں پولیس جرائم پیشہ افراد کیخلاف ان ایکشن، ایک ماہ کی کارکردگی گزشتہ 11ماہ کی کارکردگی پر بھاری،اقبال ایڈووکیٹ کھیارہ، 5/6سالہ فاطمہ زیادتی کیس سمیت موٹر سائیکل چوری و سٹریٹ کرائمز میں ملوث گروہ کی گرفتاری سمیت سمگلنگ کیخلاف کاروائیوں میں کروڑوں ما لیت کی نان کسٹم پیڈگاڑیوں سمیت خشک میوہ جات، غیر ملکی ٹائر اور ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل و پیٹرول قبضے میں لیا، سود کے خلاف 4مقدمات درج، 6افراد کی گرفتاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ پولیس نے گزشتہ ماہ دسمبر2019ء میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کی کی تعیناتی کے بعد اس کی نگرانی میں ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر73 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی کاروائیوں میں 84مطلوب اشتہاریوں سمیت 370مشکوک افراد کو گرفتار کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ایس پی نجم الحسنین اور سرکل ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی نیشنل ایکشن پلان کی من و عن عملداری کی تحت ڈیرہ کے پانچوں سرکلز سٹی، صدر، پروآ، پہاڑپور اور کلاچی کے علاقوں میں 73سرچ آپریشنز اچانک چھاپوں اور کریک ڈاؤن کے تسلسل میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرکے قتل و اقدام قتل اور سنگین مقدمات میں مطلوب 84اشتہاریوں سمیت 370مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ماہ دسمبر کے دوران ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں زیر حراست افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر 14کلاشنکوف، 04کالاکوف،33رائفلز،50بندوق،93پستول، 03خنجر، 05ہینڈ گرینیڈ اور 3111مختلف بور کے کارتوس برآمد کیے گئے۔ آپریشنز کے دوران ضلع بھر میں کرایہ کے 4630مکانات اور 1767 ہوٹلز کو چیک کیا گیا جن میں مقیم 42غیر رجسٹرڈ افراد اور 18ہوٹلوں کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ضلع کے 3687حساس مقامات، 1012اڈہ جات اور 2668سکولوں کو چیک کرکے 27مقامات، 3سکولوں اور1اڈہ کی سیکیورٹی ایکٹ کے تحت سیکورٹی نہ ہونے پر مقدمات درج کیے گئے۔منشیات کی سپلائی لائن کو بند کرنے کے سلسلے میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے ماہ دسمبر2019؁ء میں 27.750کلو گرام چرس،1.160کلو گرام افیون،2.529کلو گرام ہیروئن، 12.550 کلو گرام بھنگ اور 213گرام آئس برآمد کی گئی۔ ماہ دسمبرمیں مختلف کاروائیوں میں پولیس نے 1432مقامات پر وقتاً فوقتاً اچانک چیک کی کاروائیوں میں وی وی ایس اور سی آر وی ایس موبائل فون کی ٹیکنالوجی کی مدد سے موقع پر چھوٹی بڑی 37586 گاڑیوں بشمول موٹر سائیکلز اور 68435افراد کا ڈیٹا چیک کیا جن میں 2گھناؤنے جرائم کے مجرمان اشتہاری، 1016 افراد کو زیر دفعہ 107/151ض ف اور 1299افراد کو ضابطہ فوجداری کی دفعات 55/109کے تحت حراست میں لیا گیا انہی کاروائیوں کے دوران مختلف اوقات میں ہوائی فائرنگ کے 16مقدمات درج ہوکر 25ملزمان بھی پولیس کے نرغے میں آئے۔ سود کے خلاف 4مقدمات درج ہوکر 6افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر 26مقدمات درج کیے گئے جبکہ قماربازی کے 3مقدمات درج کرکے 12افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ماہ دسمبر2019؁ء میں ڈیرہ پولیس نے قتل کے اہم مقدمہ اقبال ایڈووکیٹ کھیارہ، 5/6سالہ فاطمہ کے ساتھ زیادتی کیس،ضلع میں موبائل فون چھیننے والا گروہ اور موٹر سائیکل چوری کرنے والا گروہ کے ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتاری عمل میں لائی۔ اسی طرح ماہ دسمبر کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے کروڑوں روپے مالیت کے ڈرائی فروٹ،16نان کسٹم پیڈ گاڑیاں،36ہزار619لیٹر ایرانی ڈیزل،02ہزار لیٹر ایرانی پٹرول اور 250عدد ٹائر قبضہ میں کرکے کسٹم حکام کے حوالے کیے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر