بنوں،غرباء اور مساکین کو مفت رہائش اور کھانا فراہم

  بنوں،غرباء اور مساکین کو مفت رہائش اور کھانا فراہم

  



بنوں (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن کے ہدایت پر بے گھر، مسافر اور مریضوں کیساتھ آئے ہوئے افراد کو سخت سردی اور بارش سے بچانے کیلئے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال بنوں میں سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ بنوں کی طر ف سے مفت رہائش اور کھانا دیا جا رہا ہے تاکہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو ریلیف مل سکے۔ اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر بنوں نے کہا کہ حکومت اس وقت تک چھین سے نہیں بیٹھے گی جب تک عام آدمی کو پیٹ بھرنے کیلئے کھانا اور رہنے کیلئے چھت نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وژن کے مطابق مدینہ کی ریاست کی طرح ریاست بنانے میں دن رات ایک کیے ہوئے ہیں اور انشا ء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پورے پاکستان میں کوئی بھی پاکستانی بھوکا اور رہنے کیلئے چھت سے محروم رہے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...