تحصیل گمبٹ میں شامل چھ یونین کونسلوں کا اعلامیہ جاری

تحصیل گمبٹ میں شامل چھ یونین کونسلوں کا اعلامیہ جاری

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ کی نوزائیدہ تحصیل گمبٹ میں شامل کردہ چھ یونین کونسلز کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا یگا ریونیو اینڈ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن نمبر40158-207 کے مطابق تحصیل گمبٹ میں چھ یونین کونسلز کو شامل کر دیا گیا ہے جن میں سیاب‘ کوٹ‘ بلی ٹنگ ون‘ بلی ٹنگ ٹ‘ رازگیر بانڈہ اور بابری بانڈہ شامل ہیں یہ یونین کونسلز پہلے تحصیل کوھاٹ میں شامل تھیں اب انہیں تحصیل گمبٹ میں شامل کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر