کوہاٹ میں گیس بحران کے پیش نظر سی این جی سٹیشنز 2 گھنٹے بند رکھنے کا حکم

  کوہاٹ میں گیس بحران کے پیش نظر سی این جی سٹیشنز 2 گھنٹے بند رکھنے کا حکم

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) گیس کے حالیہ بحران سے نمٹنے کے لیے کوھاٹ کے ضلع بھر میں قائم سی این جی سٹیشنوں کو دفعہ 144 کے تحت صبح اور شام کے اوقات میں دو دو گھنٹہ بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر کوھاٹ مطیع اللہ خان کے احکامات کے مطابق اس پابندی کا اطلاق عرصہ ایک ماہ کے لیے ہو گا اور خلاف ورزی کرنے کی صورت میں دفعہ 188کے تحت کارروائی عمل میں لانے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی شدت کے باعث گیس پریشر میں کمی کو قابو کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر مطیع اللہ خان نے ضلع بھر میں قائم سی این جی سٹیشن کو صبح ساڑھے چھ بجے تا ساڑھے آٹھ بجے اور شام ساڑھے پانچ بجے تا ساڑھے سات بجے دفعہ 144 کے تحت بند کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیاہے یہ پابندی عرصہ ایک ماہ تک نافذ رہے گی پابندی کے اوقات کے دوران اگر کوئی سی این جی سٹیشن گاڑیوں کو گیس فراہم کرنے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس پابندی پر عمل درآمد 30دسمبر تا 30 جنوری تک ہو گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر