نوشہرہ،اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام،کارتوس برآمد،2 گرفتار

  نوشہرہ،اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام،کارتوس برآمد،2 گرفتار

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ)رسالپور پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی موٹر کار کے خفیہ خانوں سے سینکڑوں کی تعداد میں کارتوس اور اسلحہ برآمد02 ملزمان گرفتارمقدمہ درج تفصیلات کے مطابق:۔ASPکینٹ بلال احمد کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ آج رشکئی انٹر چینج سے کسی بھی وقت اسلحہ پنجاب سمگل کیا جائے گاجس پر مختلف جگہوں پر ناکہ بندیاں کی گئی رشکئی انٹر چنج کے قریب ارشد خان SHO رسالپور کی نگرانی میں ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ جاری تھی کہ اس دوران ایک موٹر کار نمبری 7000/FSC پشاور کی طرف سے آتا ہواروکا گیاجس کی تلاشی لینے پر موٹر کارکے خفیہ خانوں سے 1100 کارتوس مختلف بور،ایک عدد کلاشنکوف،02 عدد ریپٹر،05عدد پستول، ایک عدد بندوق اور 11عدد میگزین مختلف بور برآمد ہوا ملزمان وقار احمد ولد نثار احمد رانجھا اور نصر اقبال ولد محمد نواز ساکنان منڈی بہاوالدین کوموقع پر گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا گیامزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر