ایل این جی کیس: شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21جنوری تک توسیع

ایل این جی کیس: شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21جنوری تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے ا یل این جی ریفرنس کی سماعت اکیس جنوری تک ملتوی کر دی آئندہ سماعت پر ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کی جائیں گی۔شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی چودہ روز کی توسیع کر دی جبکہ مفتاح اسماعیل سمیت تین ملزمان کی حاضری سے استثنی کی درخواستوں پر نیب سے تیرہ جنوری تک جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سوموار کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس پرسماعت کی تو اس موقع پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل، شیخ عمران الحق سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے عدالت میں کیس کے چوتھے ملزم شاہد اسلام پیش نہیں ہوئے بیرسٹر ظفر اللہ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وکیل کے طور پر اپنا وکالت نامہ جمع کرایا عدالت میں مفتاح اسماعیل سمیت تین ملزمان نے حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کی گئیں جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواستوں پر تیرہ جنوری کو دلائل طلب کر لیے ہیں ایل این جی ریفرنس پر سماعت 21جنوری تک ملتوی کر تے ہوئے شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر دی ہے سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر ملزموں کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے اور تمام ملزمان کو حاضری یقنی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں خامیوں کے معاملے پر حکومت کو جواب دینا چاہیے، بل میں خامیاں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، مسلم لیگ ن ہر بل کو دیکتھی ہے پھر حمایت کرتی ہے، بل شخصیت یا حکومت کیلئے نہیں بلکہ ہمیشہ کیلئے بنتے ہیں۔
ا یل این جی ریفرنس