منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد

      منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے آئس فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں دو کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران پشاور کے تعلیمی اداروں،اولڈ باڑہ روڈ، فیز 7 حیات آباد اور دیگر عوامی مقامات پر آئس فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 300 گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے نوجوان نسل کو منشیات خصوصا آئس سے بچانے کی خاطر منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون شروع کیا ہے جس کے دوران گزشتہ روز مزید 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جس کے دوران تھانہ ٹاون پولیس نے پشاور کے پوش علاقہ اور تعلیمی اداروں کے آس پاس آئس فروخت کرنے والے چار ملزمان جمعہ گل ولد رحیم گل سکنہ افغانستان، تنویر ولد عبدالوحید، نجیب اللہ ولد احسان اللہ اور سرتاج ولد منظور علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 195 گرام آئس، تھانہ تاتارا پولیس نے محمد داود ولد شیر محمد سکنہ افغانستان اور سلمان ولد فدا محمد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 90 گرام آئس جبکہ تھانہ تہکال پولیس نے ملزم رحمان ولد اصغر سکنہ خیبر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 15 گرام آئس برآمد کر لی ہے، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے معروف تعلیمی اداروں سمیت اولڈ باڑہ روڈ، فیز سیون حیات آباد اور دیگر عوامی مقامات پر آئس فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...