پشاور بار ایسوسی ایشن کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس

  پشاور بار ایسوسی ایشن کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس

  



پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور بار ایسوسی ایشن کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بار صدر تیمور علی شاہ ایڈوکیٹ کے زیرصدارت منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری پشاور بار ایسوسی ایشن قیصر زمان ایڈوکیٹ،نائب صدر اظہاراللہ ایڈوکیٹ اور کابینہ کے دیگر ممبران نے شرکت کی،اجلاس میں سابقہ صدر پشاور بار ایسوسی ایشن وکیل زمان خٹک ایڈوکیٹ،امجد مروت ایڈوکیٹ،موجودہ نائب صدر پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن علی زمان ایڈوکیٹ سمیت پشاور بارایسوسی ایشن کے سینئر اور جونئرزوکلا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں مشترکہ طورپر ڈپٹی کمشنرپشاور کے منفی پروپیگنڈہ بر خلاف وکلا کے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اس بات کی تردید کی گئی کے وکلا نے ڈی جی ہیلتھ کے دفاتر پر قبضے کی کوئی کوشش کی ہو یا کسی پولیس اہلکار کو زخمی کیا ہو نیزاس بات کی بھی تردید کی گئی کہ وکلا نے خیبر روڈ بند کرنے کی کوئی کوشش کی ہے،ڈپٹی کمشنرپشاور کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرنے کے لئے کمشنر پشاور نے پشاور بار ایسوسی ایشن کے بار روم کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنرپشاور کے غیر قانونی اقدامات کی سخت مذمت کی اور ساتھ ہی ساتھ وکلا کے ساتھ تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اجلاس میں صدر پشاور بار کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو کہ کمشنر پشاور کے ساتھ کل مورخہ 7 جنوری2020کو تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے،کمیٹی میں سابقہ صدور پشاور بار ایسوسی ایشن محترم وکیل زمان خٹک،رضا اللہ خان،مولانا شمس الحق،عابد خان جنرل سیکرٹری پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن،علی زمان نائب صدر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن شامل ہیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور کے وکلا کے خلاف منفی پروپیگنڈا کی شدید الفاط میں مذمت کی گئی نیز DCپشاورنے وکلا کے خلاف طاقت کے غلط استعمال،جس میں پشاور بار کے تین وکلا بشمول سابقہ صدر وکیل زمان خٹک زخمی ہو ئے تھے کی بھی شدید الفاط میں مذمت کی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر