صوابی میں فائرنگ سے 1 جاں بحق

  صوابی میں فائرنگ سے 1 جاں بحق

  



صوابی(بیورورپورٹ) موضع جگناتھ میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔لعل زمان سکنہ لنڈی ارباب پشاور حال اتحاد کالونی جگناتھ نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر خالد خان اور ولی خان ساکنان بہادر کلی پشاور نے نور زمان،نواز خان اور لعل زمان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں نور زمان گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ جب کہ وہ اور دیگر ساتھی فائرنگ سے بچ گئے رپورٹ میں وجہ قتل سابقہ دشمنی بیان کی ہے چھوٹا لاہور پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر