نوشہرہ، یونائٹیڈ گڈ زٹرانسپورٹ کے مطالبات کے حل کیلئے حمایت کا اعلان
نوشہرہ (بیورورپورٹ) یونائیٹیڈ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے پی کے نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے اپنے مطالبات کے حق کیلئے اعلان کردہ ملک گیر پیہ جام کی حمایت کا اعلان کر دیا اس سلسلے میں یو نائیٹیڈ گڈز ٹرانسپورٹ اونر ایسو سی ایشن خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر زاکر حیات نے میڈیا کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملکی قانون NHSO2000اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے عین مطابق ایکسل لوڈ لیمٹ کو نظر انداز کردیا ہے اس قانون پر عین اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق اورملکی قانون NHSO2000پر عمل درآمد کو یقینی بناکر اور لوڈنگ پر فی الفور پابندی لگائی جائے انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ نے انڈسٹری کی صورت اختیار کر رکھی ہے لیکن بد قسمتی سے ریاستی اداروں نے ناجائز چالانوں اور جرمانوں میں کئی کئی گنا اضافہ کرکے گڈز ٹرانسپورٹ کی انڈسٹری کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ لائنس کے حصول کے طریقہ کار کو انتہائی مشکل اور ست بنا دیا گیا جس سے بیروز گاری میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اگر ڈرائیونگ لائنس کے طریقہ کار کو آسان اور تیز و کرپشن فری بنایا جائے تو لاکھوں بیروز گار ڈرائیور حضرات کو روزگار میسر ہو کر بیروزگاری سے بچ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی اداروں کا گڈز ٹرانسپوٹرایسوسی ایشن کے مطالبات تسلیم نہ کرنا گڈز ٹرانسپورٹروں کا معاشی قتل عام ہو گا۔