رئیونڈ،سٹی اورماڈل ٹاؤن کے اسسٹنٹ کمشنرز کے سبزی منڈیو ں کے دورے

رئیونڈ،سٹی اورماڈل ٹاؤن کے اسسٹنٹ کمشنرز کے سبزی منڈیو ں کے دورے

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی رائیونڈ عدنان رشیدنے رائیونڈ سبزی و فروٹ منڈی، اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے کاچھا اور اے سی سٹی تبریز مری نے ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔افسران نے سبزی منڈیوں میں ملازمین کی حاضری، اشیاء ضروریہ کی فراہمی، سٹاک، شکایات رجسٹر اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا کو صارفین کے لئے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1