صفائی کمپنی کے ایم ڈی کا بارش کے دوران شہر کاہنگامی دورہ

    صفائی کمپنی کے ایم ڈی کا بارش کے دوران شہر کاہنگامی دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا بارش کے دوران شہر میں صفائی آپریشن جاری رہا۔اس موقع پر تمام ورکرز اور افسران فیلڈ میں موجودتھے۔بارش کے دوران صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد اور جی ایم آپریشنز سہیل انور ملک نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔اس حوالے سے انہوں نے لکشمی چوک، مونٹ گومری روڈ، نسبت روڈ،مصری شاہ،گول باغ، تاج باغ سمیت دیگر علاقوں کادورہ کیا۔بارش کے دوران ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ شہر کے چوکنگ پوائنٹس اور گلیوں محلوں میں تعینات رہا۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد نے با رش کے دوران ترک کمپنیوں البیراک اور اوزپاک کو فیلڈ میں مشینری اور افرادی قوت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

  اور انکاکہنا تھا کہ محکمہ کی جانب سے متعین کردہ چوکنگ پوائنٹس سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کا عمل جاری ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی بارش کے پانی کے اخراج کو یقینی بنانے کے لئے واسا کو معاونت فراہم کر رہا ہے وہیں شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے ایل ڈبلو ایم سی کے نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی جمیل خٰاور کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ سر گرم عمل ہے۔ شہری صفائی عملے سے تعاون کریں اور ذمہ دار شہری کے طور پر کوڑا کرکٹ قریبی کوڑے دان میں ڈالیں اور صفائی سے متعلق شکایات کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کریں۔