12ہزار سے زائد لیسکو صارفین نے سولر سسٹم کے ذریعے بجلی پیدا کر نیکی اجازت مانگ لی

12ہزار سے زائد لیسکو صارفین نے سولر سسٹم کے ذریعے بجلی پیدا کر نیکی اجازت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں 12 ہزار سے زائد صارفین نے سولر سسٹم کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے لئے لیسکو کودرخواستیں جمع کروا دی ہیں جن کی منظوری کے لئے لیسکو نے نیپرا کو کیس تیار کر کے بھجوا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سولر سسٹم کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے رجحان میں تیزی آ گئی ہے اور صارفین نے سولر سسٹم کے ذریعے بجلی پیدا کرکے باقاعدہ لیسکو کو بھی فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس میں اب تک ایک ہزار صارفین 22 ہزار کلو واٹ بجلی تیار کر کے لیسکو کو فروخت کر چکے ہیں۔ اس حوالے سے لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ نیپرا کی منظوری کے بعد سولر سسٹم پر بجلی تیار کرنے والوں کو لائسنس جاری کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے لیسکو حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ سولر سسٹم سے بجلی ملنے سے واپڈا کے ترسیلی نظام میں بہتری آئے گی اور اس سے واپڈا کے سسٹم پر بھی لوڈ کم ہو جائے گا۔