تھانہ کلچر کی تبدیلی کا وعدہ شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا،عزیز الرحمن چن

تھانہ کلچر کی تبدیلی کا وعدہ شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا،عزیز الرحمن چن

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت کا تھانہ کلچر کی تبدیلی کا وعدہ بھی شرمندہ تعبیرنہ ہو سکا۔ حکمران صرف نعرے بازی تک محدود ہیں عملی طور پر کارکردگی صفر ہے، کسی ایک محکمہ میں بھی بہتری نہیں آسکی ہے، سرکاری محکموں میں صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ہے محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود جرائم کی شرح میں روز بروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے جبکہ بڑھتے ہوئے جرائم کے برعکس پولیس کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے اور حکومت کے بلند بانگ دعوؤں کے برعکس 2019 ء میں عملاً جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1