1976 سے زائد بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی، ایف بی آر نے تفصیلات مانگ لیں

1976 سے زائد بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی، ایف بی آر نے تفصیلات مانگ لیں

  



لاہور (عامر بٹ سے) محکمہ مال کے افسران کی پھرتیاں، صوبائی دارلحکومت میں 1976سے زائدبے نامی جائیدادوں کی نشاندہی، ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ نے 9 ٹاؤنز میں بے نامی جائیداوں کا پتہ لگایا۔ایف بی آر نے بھی ضلعی انتظامیہ سے بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔داتا گنج بخش زون میں 325, سمن آبا د زون میں 479 راوی 151 بے نامی جائید اد و ں کا انکشاف ہوا ہے،علامہ اقبال زون 117، نشتر 44، گلبرگ 211،شالیمار 17، عزیز بھٹی 189 اور واہگہ زون میں 263 بے نامی جائیدادوں کو سامنے لایا گیا، تحقیقات مکمل کرنے کے بعد بے نامی جائیدادوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اس حوالے سے کسی دباؤ یاسفارش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،بالکل میرٹ پر آپریشن کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1