ہیلتھ یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کااجلاس،اہم فیصلے

ہیلتھ یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کااجلاس،اہم فیصلے

  



لاہور (جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کااجلاس چیف جسٹس (ریٹائرڈ) تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے ارکان سلیمہ ہاشمی، ڈاکٹر انوار اے خان کے علاوہ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم، رجسٹرار ڈاکٹر اسد ظہیر، خزانچی بقیع بن حنیف، محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور فنانس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں اہم انتظامی و مالیاتی امور کے حوالے سے فیصلے کیے گئے، 39سٹاف اور فیکلٹی ممبرز کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔

طلبہ کے عمومی ہیلتھ پروفائل رکھنے کے حوالے سے طریق کار کی بھی منظوری دی گئی۔بورڈ کی جانب سے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...