صحت کارڈ مستحقین تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے،اسد کھوکھر

صحت کارڈ مستحقین تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے،اسد کھوکھر

  



رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) رہنماء تحریک انصاف کوآرڈی نیٹر تحصیل رائے ونڈ فیض الحسن فیضی جٹ نے صوبائی وزیر ملک اسد علی کھوکھر کو وزارت وائلڈ لائف /فشریز کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ صوبائی وزیر کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کو پھولوں کے ہار پہنائے،اس موقع پر صوبائی وزیر ملک اسدعلی کھوکھر نے کہا کہ کوآرڈی نیٹر فیضی جٹ اور ان کے ساتھی تحریک انصاف کا قیمتی سرمایہ ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ دنوں رائے ونڈ کا دورہ کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ میں نوجوانوں کے کھیلنے کیلئے گراؤنڈ کا قیام عمل میں لائیں گے،رائے ونڈ کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دلوانا ان کی اولین ترجیح ہے،سب سے پہلے رائے ونڈ تحصیل دفاتر کو فعال کیا جائے گا،انہوں نے تحصیل کوآرڈی نیٹر فیضی جٹ کو رائیونڈ میں تنظیم سازی کی ہدایت کی ا۔انہوں نے کہا کہ صحت و صفائی کے حوالے سے تمام شکایات دور کریں۔

،صحت کارڈ مستحقین تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے،کوآرڈی نیٹر یوسی 273رائے ونڈ سٹی افتخارالحسن راجہ،کوآرڈی نیٹر یوسی 272رائے ونڈ خورد ذوالفقار علی بھٹی،کارکنان میاں وقاص،ملک اکرم،کنور عبدالحمید خاں،حاجی اسحاق،وجاہت مون،داؤدپرویز،ڈاکٹر شرافت،ڈاکٹر طارق بھی شامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...