انجمن غلامان ابو ذر غفاری سبزہ زار کے زیر اہتمام مجلس عزاء

  انجمن غلامان ابو ذر غفاری سبزہ زار کے زیر اہتمام مجلس عزاء

  



لاہور(پ ر)انجمن غلامان ابو ذر غفاری سبزہ زار کے جنرل سیکرٹری مہدی علی کے زیر اہتمام والدین وخوشدامن سمیت دیگر مرحومین کے بلندی درجات کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد، پی آر او متروکہ وقف املاک بورڈ عامر حسین ہاشمی،صدر اظہر زیدی،،اسلم علی ورک،ایثار حسین کاظمی،کمال مرزا،عاقل حسین ہاشمی،خاور عباس،ابرار ورک،اسد علی سمیت مرد و خواتین کی بڑی تعدا دکی شرکت،مولانا قلب علی سیال نے اپنے خطاب میں والدین کی عظمت اور مرحومین کے بلندی درجات کے لیے اہتمام کی فضیلت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے مرحومین کے لیے دعا کرتے رہنا چاہیے۔،انہوں نے شہادت کی موت کی بھی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ جنہیں شہادت کی موت نصیب ہوتی ہے۔

،اللہ کریم نے اسے بڑی فضیلت سے نوازا ہے،اس موقع پر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی،آخر میں ملکی ترقی و سلامتی کشمیر کی آزادی اور ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...