ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسز رضوان نصیر کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری

  ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسز رضوان نصیر کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری

  



لاہور(پ ر) پنجاب ایمرجنسی کونسل نے ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی بطور" ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس " کنٹریکٹ میں ایک سال توسیع کی منظوری دے دی جبکہ اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارخان نے کی۔بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیرکے کنٹریکٹ میں توسیع انکی بہترین کارکردگی اور مثالی خدمات کے تسلسل کے ساتھ ساتھ پنجاب میں ایمرجنسی سروسزکی ابتداء اورپاکستان کے دوسرے صوبوں کی ایمرجنسی سروسز کے ہومن ریسورس کی تربیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی۔بلا شبہ ایمر جنسی سروسز کا آغاز اور اسکی ترویج کی بدولت ہوا اوران کی مستقل کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان ریسکیو ٹیم اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے بین الاقوامی سرچ اینڈ ریسکیو (UN-INSRAG) جوکہ بین الاقوامی سطح پر سرچ اینڈریسکیو کا سب سے بڑا فورم ہے سے سرٹیفیکیشن حاصل کرنے والی سارک ریجن کی پہلی ٹیم بن گئی۔

ڈاکٹر رضوان نصیر کا ریسکیو 1122 ہیڈ کوارٹرز اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا جہاں افسران، عہدیداروں اور دیگر عملہ نے گلدستے اور پھول بھی پیش کیے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی ماڈرن ایمرجنسی ہیومینیٹرین سروس (ریسکیو 1122) کے بانی ہیں، جسے انہوں نے 2004 میں لاہور سے بطور پائلٹ پروجیکٹ قائم کیا تھا۔کامیاب آغاز کے بعد انہوں نے ایمرجنسی سروسز کو پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیلوں تک توسیع کی تجاویز پیش کیں اور اْنہیں یقینی بنایا۔ اپنے محفوظ پاکستان مشن کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے دیگر صوبوں بشمول خیبر پختونخواہ، بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں اینڈ کشمیر میں ریسکیو 1122کی ایمرجنسی سروسز کے اجراء کے لئے متعلقہ صوبوں کو تکنیکی معاونت فراہم کی جس کی بدولت اب وہاں بھی ایمرجنسی سروسز ایک فون کال پر مہیا ہیں۔ بعد ازاں ان ایمرجنسی سروسز کو تربیت یافتہ ہیومن ریسورس مہیا کرنے کیلئے انہوں نے لاہور میں جدید خطوط پر استوار ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کی داغ بیل ڈالی جو اب تک پاکستان کے تمام صوبوں کے لئے 18000ایمرجنسی پروفیشنلز کو ڈزاسٹر منیجمنٹ کی تربیت فراہم کرنے کے بعد نیشنل سنٹر آف ایکسیلنس کا روپ دھار چکی ہے۔ پنجاب کی تمام یونین کونسلز میں کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیش نطر مقامی سطح پر ہی ایمر جنسی سے نبردآزما ہوا جا سکے۔ڈاکٹر رضوان نصیرنے محفوظ پاکستان کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہہ ہم پنجاب کی باقی تمام تحصیلوں میں قائم کی جائے گی۔اورانہوں نے کہا کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز /ریسکیو سکاؤٹس کی اشتراک سے حادثات سے محفوظ معاشرے کے قیام کومزید فروغ دیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہر شخص تک بلا امتیاز ایمرجنسی سروسز کی بروقت فراہمی ہمارا مشن ہے جبکہ حادثات سے محفوظ پاکستان ہمارا خواب ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...